پھولنگر:زیرتعمیر مکان سے نومولود بچہ برآمد

پھولنگر:زیرتعمیر مکان  سے نومولود بچہ برآمد

قصور(نمائندہ دنیا) پھولنگر میں زیرِ تعمیر مکان سے نومولود بچہ برآمد کرلیا گیا۔ریسکیو ون ون ٹو ٹو قصور ۔۔۔

کو اطلاع موصول ہوئی کہ جمبر پھولنگر میں نامعلوم فرد نے ایک روزہ نومولود بچے کو زیرتعمیر مکان میں چھوڑ دیا ہے ۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیواہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر پولیس کی موجودگی میں نومولود بچے کو اپنی تحویل میں لے لیا اور ابتدائی کارروائی کے بعد اسے طبی معائنے اور ضروری نگہداشت کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر زہسپتال پتوکی منتقل کر دیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق نومولود کی شناخت نامعلوم ولد نامعلوم کے طور پر ہوئی ہے ، جس کی عمر تقریباً ایک روز ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...