ابتک 66 ہزار سے زائد گاڑیوں میں کیو آر پینک بٹن نصب

ابتک 66 ہزار سے زائد  گاڑیوں میں کیو آر پینک بٹن نصب

لاہور(کرائم رپورٹر)وزیراعلیٰ مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر پبلک ٹرانسپورٹ، رکشوں اور آن لائن کیبز میں کیو آر پینک بٹن کی تنصیب کا عمل تیزی سے جاری ہے ، ابتک 66 ہزار سے زائد گاڑیوں میں کیو آر پینک بٹن نصب کیے جا چکے ہیں۔سی ٹی او لاہور عبدالرحیم شیرازی کے مطابق شہر کے 45 مختلف مقامات پر ٹریفک ٹیمیں کیو آر پینک بٹن نصب کر رہی ہیں، ہر ٹریفک سیکٹر میں خصوصی ٹیم موجود ہے ۔۔۔

 رکشوں میں بٹن کی تنصیب کیلئے 12 علیحدہ ٹیمیں بھی مختص کی گئی ہیں۔ شہریوں کے تحفظ کے پیش نظر کیو آر پینک بٹن لازم قرار دیا گیا ہے ۔ رکشہ یونینز کے مطالبے پر مزید چار نئے لائسنس سینٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں۔ عبدالرحیم شیرازی کا کہنا تھا کہ سیفٹی اور سکیورٹی فیچرز اختیار نہ کرنے والی آن لائن کیب سروسز کیخلاف کارروائی کا حتمی فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...