بیک ٹو سکول مہم ، بچوں کے نئے داخلے ،سکول بیگ،کتب تقسیم

بیک ٹو سکول مہم ، بچوں کے نئے  داخلے ،سکول بیگ،کتب تقسیم

لاہور(خبر نگار)بیک ٹو سکول مہم کے سلسلہ میں ضلعی سطح کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد سکول سے باہر بچوں کو تعلیمی نظام کا حصہ بنانا اور زیادہ سے زیادہ بچوں کے داخلے یقینی بنانا ہے ۔۔۔۔

گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کمپری ہینسو وحدت روڈ پرتقریب میں رکن پنجاب اسمبلی خالد کھوکھر، اے ڈی سی جنرل لاہور عبداللہ خان، سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی طارق محمود ودیگرافسروں نے شرکت کی۔موسم گرما تعطیلات کے بعد سکول پہنچنے والے طلبہ کا پرتپاک استقبال کیا گیا، مختلف جماعتوں میں پانچ نئے بچوں کے داخلے بھی کیے گئے ۔ نئے داخل ہونے والے بچوں کو سکول بیگ، نوٹ بکس اور ضروری سٹیشنری تقسیم کی گئی۔مقررین کا کہنا تھا کہ مہم کے تحت سکول سے باہر بچوں کی نشاندہی اور انکے داخلے کیلئے کوششیں تیز کی جا رہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...