نرسری سے اول طلبہ کو جولی فونکس نصاب پڑھانے پر غور

 نرسری سے اول طلبہ کو جولی فونکس نصاب پڑھانے پر غور

محکمہ تعلیم نے اس حوالے سے پبلشنگ اداروں سے مشاورت شروع کر دی

لاہور(خبر نگار)تعلیمی سال 2027 سے نرسری سے جماعت اول تک طلبہ کو جولی فونکس نصاب پڑھانے پر غور شروع کر دیا گیا، محکمہ تعلیم نے جولی فونکس نصاب کے حوالے سے عالمی پبلشنگ اداروں سے مشاورت بھی شروع کر دی ۔ نرسری سے اول تک جولی فونکس نصاب متعارف کرانے کیلئے کابینہ کمیٹی سے منظوری لی جائے گی۔ صوبائی وزیر تعلیم کے اعلان کے بعد تعلیمی سال 2027 سے قبل نرسری سے جماعت پنجم تک مجموعی طور پر 25 کتابیں تبدیل کی جانی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچویں جماعت تک پڑھائی جانے والی اسلامیات کی 26ویں کتاب میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی، جبکہ پرائمری سطح کے نصاب میں تبدیلی کے لیے محکمہ تعلیم کی جانب سے تیزی سے کام جاری ہے ۔کم وقت میں پرائمری نصاب میں تبدیلی اور نئی کتابوں کی تیاری پیکٹا کیلئے بڑا امتحان بن گئی ہے ۔ محکمہ تعلیم کے مطابق آئندہ تعلیمی سال کے آغاز سے قبل تمام کلاسز کے طلبہ کو مفت درسی کتب کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...