قبضہ کیس:ہائیکورٹ حکومتی وکیل پیش نہ ہونے پربرہم
واپڈا ملازم کی درخواست پررجسٹرار کوآپریٹوسوسائٹیز کو فیصلے پر عملدرآمد کا حکم
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہورہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے پلاٹ کا قبضہ نہ ملنے کیخلاف واپڈا کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے ملازم کی درخواست پررجسٹرار کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیز کو اپنے فیصلے پر عملدرآمد کرانے کا حکم دیدیا،عدالت نے حکومت پنجاب کے وکیل پیش نہ ہونے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ بظاہر لگتا ہے کہ حکومت سو رہی ہے ،پلاٹ لینا ملازم کا قانونی حق ہے ،درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ واپڈا میٹریل ٹیسٹنگ ایجنسی نے میرے پلاٹ پر قبضہ کرلیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments