پی اے سی آر اے اور لیان ہہ گلوبل کے درمیان ایم اویو

پی اے سی آر اے اور لیان ہہ گلوبل کے درمیان ایم اویو

دونوں پانڈا بانڈز اجرا کے سلسلے میں کریڈٹ ریٹنگ ودیگرامور کاجائزہ لیں گے

لاہور (سٹاف رپورٹر)پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی لمیٹڈاورلیان ہہ گلوبل جو چین کے بڑے کریڈٹ ریٹنگ گروپس میں سے ایک کی بین الاقوامی شاخ ہے ، نے باہمی تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو)پر دستخط کیے ہیں۔ مفاہمتی یادداشت کے ذریعے پی اے سی آر اے کی پاکستان کی کریڈٹ مارکیٹس میں مستحکم موجودگی اور لیان ہہ گروپ کی چین کی ملکی اور سرحد پار قرض مارکیٹس میں نمایاں موجودگی اور تجربے کیساتھ یکجا کیا گیا ہے ۔ معاہدہ کے تحت پی اے سی آر اے اور لیان ہہ گلوبل باہمی تعاون کے ممکنہ شعبوں کا جائزہ لیں گے ، جن میں ماحولیاتی، سماجی اور گورننس سے متعلق ریٹنگ مصنوعات، جائزے اور طریقہ کار، گرین، سوشل اور سسٹین ایبلٹی لنکڈ بانڈز اور دیگر مالیاتی ذرائع کی آزادانہ جانچ، پائیدار فنانس کے شعبے میں مشترکہ تحقیق، فکری قیادت اور علم و تجربے کا تبادلہ شامل ہیں۔پاکستانی خودمختار اور کارپوریٹ اداروں کی جانب سے ممکنہ پانڈا بانڈز اجرا کے سلسلے میں کریڈٹ ریٹنگ اور متعلقہ تحقیقی خدمات کے شعبے میں تعاون کے امکانات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔توقع ہے کہ یہ تعاون پاکستان کی ترقی کرتی قرض اور پائیدار فنانس مارکیٹس سے متعلق صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...