نشتر کالونی بازار میں ہوائی فائرنگ پر 7ملزم گرفتار

نشتر کالونی بازار میں ہوائی فائرنگ پر 7ملزم گرفتار

ملزموں سے دوپستول ،پمپ ایکشن، گولیاں، زیر استعمال موٹر سائیکلیں ضبط

لاہور(کرائم رپورٹر)نشتر کالونی بازار میں سرعام ہوائی فائرنگ کرنے والے 7 ملزموں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔نشتر کالونی پولیس کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے ، جس میں ملزموں کو بازار میں ہوائی فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے ۔ گرفتار ملزموں میں حسنین، ذیشان، سکندر، احسان، علی ،سفیر اور محسن شامل ہیںجن کے قبضے سے 2 پستول، پمپ ایکشن اور گولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ پولیس نے ملزموں کے زیر استعمال موٹر سائیکلیں بھی تحویل میں لے لیں۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کاکہناہے کہ شہریوں کی جان و مال کو خطرے میں ڈالنے والے عناصر کیخلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں،ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزموں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...