شہری کا ٹریفک اسسٹنٹ پرتشدد،ملزم گرفتار،گاڑی بھی بند

 شہری کا ٹریفک اسسٹنٹ  پرتشدد،ملزم گرفتار،گاڑی بھی بند

لاہور(کرائم رپورٹر)مال روڈ پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر گاڑی روکنے پر شہری نے ٹریفک اسسٹنٹ پر حملہ کردیا۔۔۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک اسسٹنٹ سعد نے خلاف ورزی پر جنید سلیم کی گاڑی روکی تو وہ مشتعل ہوگیا۔ملزم نے سعد سے تلخ کلامی کے بعد اس پر دھاوا بول دیا اور تشدد کیا۔ٹریفک پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر ملزم جنید سلیم کو گرفتار کرکے گاڑی بھی قبضے میں لے کر اسے تھانہ سول لائنز منتقل دیا جہاں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...