کاہنہ کے علاقہ میں چھاپہ،6من مضر صحت دودھ تلف

 کاہنہ کے علاقہ میں چھاپہ،6من مضر صحت دودھ تلف

ملک شاپ بند ،ملزم گرفتار ،مقدمہ درج ،فریزر،فریج و دیگر سامان ضبط

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے )ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور کے حکم پر کاہنہ نو کے علاقے میں چھاپہ مارکر 6من مضر صحت دودھ تلف کر دیاگیا، معروف ملک شاپ بند کر کے ملزم گرفتار اور مقدمہ درج کروادیا گیا ۔ ویجیلنس ٹیم کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی۔لیبارٹری ٹیسٹنگ میں دودھ کا سیمپل فیل قرار پایا گیا، دودھ میں پانی، پاؤڈر اور ویجیٹیبل فیٹ کی ملاوٹ پائی گئی،2فریزر، 1فریج، کاؤنٹر اور دیگر سامان بھی ضبط کر لیا گیا۔تلف کردہ دودھ گھروں اور چائے ڈھابوں کو فروخت کیا جانا تھا، ڈی جی فوڈاتھارٹی کاکہناہے کہ زیادہ منافع کی لالچ میں بیماریاں پھیلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، جعلساز مافیا کی سرکوبی کے لیے مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے ، شہری گھروں میں استعمال ہونے والے دودھ کا پنجاب فوڈ اتھارٹی کی لیب سے مفت ٹیسٹ کروا سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...