7 ستمبر کو کانفرنس میں مولانا فضل الرحمن آئندہ لائحہ عمل دینگے :مولاناامجد
لاہور(سٹاف رپورٹر،سیاسی نمائندہ)علما اور عوام امریکا و مغرب کے ایما پر ناموس رسالت ؐایکٹ کو غیرمؤثر بنانیکی سازش کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔۔۔
عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے 7 ستمبر کو وحدت روڈ گرائونڈ میں تاریخ ساز کانفرنس ہوگی جس میں مولانا فضل الرحمن آئندہ کا لائحہ عمل دینگے ۔کانفرنس سے مولانا ناصر الدین خاکوانی ودیگرقائدین خطاب کرینگے ۔ ان خیالات کا اظہار جے یوآئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا امجد خان نے مختلف اجتماعات اورمجلس تحفظ ختم نبوت مہاجرآباد یونٹ کے زیراہتمام کانفرنس سے خطاب میں کیا ۔ مولانا عزیزالرحمن ثانی،قاری عزیزالرحمن ودیگر علما نے بھی خطاب کیا ۔دریں اثنا مولانا امجد خان نے مختلف وفود سے گفتگو میں غیرا علانیہ لوڈ شیڈنگ کو حکومت کی بدترین ناکامی قرار دیا اور کہا حکمران بری طرح ناکام ہو چکے ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments