بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیادوں پر ہونگے ، افواہیں دم توڑ گئیں

 بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیادوں پر ہونگے ، افواہیں دم توڑ گئیں

تعلیم عمر کی حد مقرر نہیں، بلدیاتی انتخابات کی تاریخ الیکشن کمیشن دیگا:وزیر بلدیات

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )تعلیم ،عمر اور جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے تمام افواہیں دم توڑ گئیں جبکہ نئے صوبوں پر لیگی وزیر کا موقف بھی سامنے ا ٓگیا ۔بلدیات ایکٹ 2025 کے مطابق صوبائی سطح پر مقامی حکومتوں کے الیکشن کی تیاریاں مکمل کرنے کا عندیہ دیا گیالیکن ایکٹ مکمل فعال بلدیاتی الیکشن کے بعد ہو گا ۔ملک بھر میں ایکٹ کو پڑھے بغیر افواہیں پھیلائی جا رہی تھیں کہ بلدیاتی نمائندوں پر تعلیم اور عمر کی حد مقرر کر کے الیکشن غیر جماعتی بنیادوں پر کروانے کا فیصلہ کیا گیا لیکن اسکے برعکس ایکٹ 2025 میں ایسی کوئی شق نہیں رکھی گئی ۔اس حوالے سے صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق کاکہناہے کہ مقامی حکومتوں کے الیکشن کا دسمبر اور جنوری میں کروانے کا عندیہ دیا گیا ہے، لیکن حتمی تاریخ الیکشن کمیشن نے دینی ہے،بلدیاتی الیکشن میں عمر اور تعلیم کی کوئی حد مقرر نہیں کی گئی۔ یوتھ کے حوالے سے قانون کے مطابق عمر کی حد مقرر ہے ، بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیادوں پر ہونگے،بلدیاتی الیکشن وقت کی اہم ضرورت ہیں الیکشن کرانے سے مقامی نمائندے بنیادی مسائل کا حل نکالتے ہیں ۔ انکا کہنا تھا کہ قومی مفاد کو دیکھتے ہوئے صوبوں کی تقسیم پر لیڈر شپ فیصلہ کرے گی اوراسکا فیصلہ من وعن قبول ہو گا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...