ایل ڈی اے:عرصہ سے تعینات افسروں کیخلاف ایکشن کی تیاری
چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے ایک ہی نشست پر عرصہ دراز سے تعینات افسروں پر برہمی کے بعد فہرستیں مرتب کی جا رہی ،تبادلوں کاجلد آغاز متوقع ڈی جی ایل ڈی اے کی بھی ایک ہی سیٹ پر دو سال سے تعینات افسر تبدیل کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے ایڈمن ڈائریکٹوریٹ کو فہرست جمع کرانیکی ہدایت
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ایل ڈی اے میں طویل عرصے سے ایک ہی سیٹ پر تعینات افسروں کیخلاف ایکشن کی تیاری شروع کردی گئی۔چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے ایک ہی نشست پر عرصہ دراز سے تعینات افسروں پر برہمی کے بعد ایل ڈی اے میں ایسے افسروں کی فہرستیں مرتب کی جا رہی ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے نے بھی ایک ہی سیٹ پر دو سال تک تعینات رہنے والے افسروں کو تبدیل کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے ایڈمن ڈائریکٹوریٹ کو متعلقہ افسروں کی فہرست جمع کروانے کی ہدایت کردی ہے ۔ایل ڈی اے کے مختلف شعبوں میں طویل تعیناتیوں کی تفصیلات سامنے آنے پر معلوم ہوا ہے کہ متعدد افسر تین سال سے زائد عرصے سے ایک ہی نشست پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ڈائریکٹر ہاؤسنگ ایٹ عمر صہیب ، ڈائریکٹر ہاؤسنگ نائن حفیظ اللہ ،ڈائریکٹر سفٹنگ عبدالباسط قمر، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس رضوان شوکت اور غلام عباس بھی ایک ہی سیٹ پر عرصہ دراز سے موجود ہیں۔
ڈائریکٹر ریونیو بسمہ آصف، ڈائریکٹر کچی آبادی حمیرا شریف اور ڈائریکٹر فنانس کاشف عمران کی بھی ایک ہی نشست پر کئی سال سے تعیناتی برقرار ہے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر ہاؤسنگ سیون بابر اکرام اور ڈائریکٹر لا وقاص بیگ بھی تین سال سے ایک ہی سیٹ پر تعینات ہیں۔طویل تعیناتی کی فہرست میں ڈائریکٹر لا عبدالرزاق بھی پانچ سال سے زائد عرصے سے ایک ہی نشست پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ڈائریکٹر لااحسن لطیف پانچ سال سات ماہ سے ایک ہی سیٹ پر تعینات ہیں جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ باسط عزیز کی ایک ہی نشست پر تعیناتی کا دورانیہ چار سال سات ماہ تک پہنچ چکا ہے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر ہاؤسنگ فائیو صابر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ہاؤسنگ فائیو غلام عباس بھی تین سال سے زائد عرصے سے ایک ہی عہدے پر برقرار ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن مظاہر حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر لاہاؤسنگ سیون عرفان اور ہمایوں بھی طویل عرصے سے تعینات ہیں۔ڈائریکٹر لینڈ ایکوزیشن وجاہت علی دو سال دس ماہ سے ایک ہی نشست پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
سدرہ تبسم بطور ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ جبکہ شہباز گھرکی بطور ڈائریکٹر ہاؤسنگ فائیو بھی بدستور اپنے عہدوں پر موجود ہیں۔ایل ڈی اے میں ایک ہی سیٹ پر طویل تعیناتیوں کا معاملہ اس وقت سامنے آیا جب اس سے قبل تین سال سے زائد عرصے سے ایک ہی نشست پر تعینات سینکڑوں ملازمین کے تبادلے کیے جا چکے ہیں تاہم ملازمین کی بڑے پیمانے پر تبدیلی کے باوجود طویل عرصے سے ایک ہی نشست پر تعینات متعدد افسرون کی تبدیلی عمل میں نہ آسکی۔اب چیف سیکرٹری پنجاب کی برہمی اور ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایات کے بعد طویل تعیناتیوں والے افسروں کی فہرست مرتب کی جا رہی ہے ، جسکے بعد تبادلوں کا جلد آغاز متوقع ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments