پنجاب پولیس انٹرن شپ پروگرام کے 15ویں بیج کا آغاز

پنجاب پولیس انٹرن شپ  پروگرام کے 15ویں بیج کا آغاز

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس انٹرن شپ پروگرام کے 15 ویں بیج کا آغاز ہوگیا، افتتاحی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوئی۔۔۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق انٹرن شپ کے 15 ویں بیج میں لاہور گیریژن یونیورسٹی کے 40، پنجاب یونیورسٹی کے 35 اور یونیورسٹی آف لاہور کے 26 طلبہ شامل ہیں۔ طلبہ بی ایس کریمنالوجی اینڈ کریمنل جسٹس، ڈیجیٹل فرانزک اور سائبر سکیورٹی کے شعبوں میں زیر تعلیم ہیں۔ڈی آئی جی ٹریننگ منیر احمد ضیا نے طلبہ کو انٹرن شپ پروگرام کے فیچرز اور تربیتی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...