ایکسائز :سکینڈل کے دو سال بعد بھی کارروائی نہ ہونیکا انکشاف

ایکسائز :سکینڈل کے دو سال بعد بھی کارروائی نہ ہونیکا انکشاف

چھوٹے ملازموں کیخلاف کارروئیاں ، نامزد افسران کیخلاف خاموشی برقرار :ذرائع

لاہور(عاطف پرویز سے )محکمہ ایکسائز کے اے ڈی آر سکینڈل پر دو سال گزرنے کے باوجود کارروائی نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ 900 گاڑیوں کو مالکان کی بائیومیٹرک تصدیق کے بغیر منتقل کیے جانے کے معاملے میں 5 ای ٹی اوز اور 8 انسپکٹرز کے خلاف انکوائری شروع ہوئی تھی، ابتدائی انکوائری میں افسران کو ذمہ دار بھی قرار دیا گیا، تاہم کارروائی تاحال التوا کا شکار ہے ۔انسدادِ کرپشن مہم جاری۔ مگر محکمہ ایکسائز کے اے ڈی آر اسکینڈل کے ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی دو سال بعد بھی نہ ہو سکی۔ 900 گاڑیوں کی غیر قانونی منتقلی کے معاملے میں انکوائری مکمل ہونے کے باوجود ذمہ داروں کے خلاف محکمانہ فیصلہ نہ کیے جانے پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔محکمہ ایکسائز میں اے ڈی آر سکینڈل اس وقت سامنے آیا جب تقریباً 900گاڑیوں کو اصل مالکان کی بائیومیٹرک تصدیق کے بغیر ہی منتقل کیے جانے کا انکشاف ہوا۔معاملے کی انکوائری شروع ہوئی تو 5 ای ٹی اوز اور 8انسپکٹرز کو شامل تفتیش کیا گیا۔ابتدائی انکوائری میں 5 ای ٹی اوز اور 8 انسپکٹرز کو اے ڈی آر سکینڈل کا ذمہ دار قرار دیا گیا۔ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز میں چھوٹے ملازمین کے خلاف مختلف معاملات میں کارروائیاں جاری ہیں، تاہم اے ڈی آر سکینڈل میں نامزد افسران کے خلاف خاموشی برقرار ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...