میٹرک کے بعد 91فیصد طلبہ تعلیم سے باہر ہونیکاخدشہ
دسویں میں 6لاکھ طلبہ، گیارہویں میں صرف 56ہزار رہ گئے :رپورٹ
لاہور(خبر نگار)پنجاب کے سرکاری سکولوں میں میٹرک کے بعد طلبہ کے تعلیمی سفر میں خطرناک حد تک کمی کا انکشاف ہوا ہے ۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کی رپورٹ کے مطابق دسویں جماعت میں زیرِ تعلیم 6 لاکھ 28 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات میں سے گیارہویں جماعت تک صرف 56 ہزار 549 ہی پہنچ سکے ۔ یوں میٹرک کے بعد تقریباً 91 فیصد طلبہ کے تعلیمی نظام سے باہر ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گیارہویں جماعت میں صرف 18 ہزار 139 طلبہ اور 38 ہزار 410 طالبات داخل ہوئیں، دسویں سے گیارہویں جماعت میں منتقلی کے دوران 5 لاکھ 72 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات غائب ہو گئے ۔یعنی دسویں جماعت کے بعد ہر دس میں سے تقریباً نو طلبہ گیارہویں جماعت تک نہیں پہنچ پاتے ۔میٹرک کے بعد تعلیم جاری نہ رکھنے کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں، جن میں مالی مشکلات، کالجوں تک رسائی، فنی تعلیم کی طرف منتقلی اور دیگر سماجی عوامل شامل ہیں۔ تاہم سرکاری سکولوں کے اس ڈیٹا نے میٹرک کے بعد طلبہ کو تعلیمی نظام میں برقرار رکھنے کی پالیسی پر سنجیدہ سوالات اٹھا دیے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments