ساندہ :نوجوان کی پھندالگی لاش برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں خودکشی سمیت مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔پولیس کے مطابق ساندہ کے ۔۔۔
علاقے شبلی ٹاؤن میں 22 سالہ ایان کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی۔ نوجوان نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر مبینہ طور پر پھندا لگا کر خودکشی کی۔دوسرے واقعہ میں بادامی باغ کے علاقے میں 35 سالہ خالد حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث جاں بحق ہوگیا۔پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے دونوں واقعات سے متعلق شواہد اکٹھے کرکے کارروائی شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments