شیراکوٹ :ٖڈور ،پتنگوں کی سپلائی ناکام ، 2افراد گرفتار

شیراکوٹ :ٖڈور ،پتنگوں کی  سپلائی ناکام ، 2افراد گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)مجاہد سکواڈ ناکہ شیرا کوٹ نے کارروائی کرتے ہوئے خطرناک کیمیکل ڈور اور سینکڑوں پتنگوں کے ۔۔۔

خام مال کی سپلائی ناکام بنا کر 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان حمزہ اور رضا بخاری پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے شیخوپورہ سے لاہور خطرناک کیمیکل ڈور کی 20 چرخیاں اور سینکڑوں پتنگوں کا خام مال منتقل کر رہے تھے ۔ ناکہ شیرا کوٹ پر سرچنگ کے دوران سامان برآمد کر لیا گیا، جبکہ دونوں ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے تھانہ شیرا کوٹ کے حوالے کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...