سیکرٹری ہیلتھ کی غیر حاضری پر پی اے سی ون کا اجلاس ملتوی
لاہور(سیاسی نمائندہ)پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کا اجلاس چیئرپرسن چودھری افتخار حسین چھچھر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔۔۔
، جس میں کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ اور اس کے ذیلی محکموں و خودمختار اداروں سے متعلق مختلف آڈٹ اعتراضات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، تاہم سیکرٹری ہیلتھ و پاپولیشن نادیہ ثاقب کی اجلاس میں عدم شرکت پر ہیلتھ اینڈ پاپولیشن سے متعلق اعتراضات پر کارروائی آگے نہ بڑھائی جا سکی اور اجلاس ملتوی کردیا گیا۔ کمیٹی نے سیکرٹری ہیلتھ و پاپولیشن کی غیر حاضری پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ محکمے کے سیکرٹری کی عدم موجودگی میں کسی صورت کارروائی آگے نہیں بڑھائی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments