تلونڈی پولیس چوکی انچارج مبینہ رشوت لینے پر گرفتار
تلونڈی(نامہ نگار)اینٹی کرپشن ٹیم کی کارروائی،تلونڈی پولیس چوکی کا انچارج مبینہ طور پر رشوت لیتے گرفتارکرلیا گیا۔۔۔
، اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کردی۔ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن ٹیم مبینہ رشوت وصولی کی شکایت پر چوکی انچارج محمد فاروق اے ایس آئی کو مبینہ رقم سمیت گرفتار کرکے اپنے ہمراہ لے گئی۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر زیرگردش ویڈیو میں اینٹی کرپشن ٹیم کے سامنے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے چوکی انچارج محمد فاروق نے رقم سے لاتعلقی کا اظہار کیا۔ ویڈیو میں اس کا کہنا تھا کہ یہ پیسے میرے نہیں ، ملزمان نے میری کتاب میں رکھے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments