پولیس کو رشوت دینے کی کوشش، 2افراد گرفتار، مقدمات درج

پولیس کو رشوت دینے کی کوشش، 2افراد گرفتار، مقدمات درج

نیو انارکلی میں محمد جعفر نے کام کیلئے 5ہزار روپے رشوت دینے کی کوشش کی

لاہور(کرائم رپورٹر) پولیس نظام میں شفافیت اور میرٹ یقینی بنانے کے لیے رشوت دینے والوں کے خلاف بھی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا۔ تھانہ نیو انارکلی اور مصری شاہ میں رشوت دینے کی کوشش کے الزام میں دو مقدمات درج کرکے دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔پولیس کے مطابق نیو انارکلی میں محمد جعفر نے معاملہ ختم کرنے کے لیے 5 ہزار روپے رشوت دینے کی کوشش کی، جس پر پولیس نے رقم بطور ثبوت قبضے میں لے لی۔ دوسری کارروائی میں مصری شاہ کے علاقے میں عمر فاروق نے اپنے دوست کا کام کرانے کے لیے گائیڈ کانسٹیبل کو ایک ہزار روپے رشوت دینے کی کوشش کی، جس کی رقم بھی پولیس نے قبضے میں لے لی۔دونوں ملزمان کے خلاف دفعہ 162 ت پ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے کہا کہ قانونی کارروائی سے بچنے یا پولیس سے ناجائز فائدہ حاصل کرنے کے لیے رشوت کی پیشکش بھی جرم ہے ۔ رشوت طلب کرنے والے پولیس اہلکار ہوں یا رشوت کی پیشکش کرنے والے افراد، کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...