کرپشن ، ایک ہفتے کے دوران 210افران واہلکاران برطرف
انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی برانچ کو کرپشن پر بروقت کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت
لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب کے حکم پر کرپشن اور محکمانہ بے ضابطگیوں میں ملوث پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق پنجاب بھر میں گزشتہ 8 روز کے دوران 210 افسران و اہلکاروں کو مختلف عہدوں سے ہٹا دیا گیا، جن میں لاہور کے 42افسران و اہلکار بھی شامل ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق عہدوں سے ہٹائے جانے والوں میں کانسٹیبل سے انسپکٹر رینک تک کے افسران و اہلکار شامل ہیں۔ سب سے زیادہ 41 افسران و اہلکاروں کے خلاف کرپشن کے الزامات پر کارروائی کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کرپشن اور دیگر بے ضابطگیوں میں ملوث اہلکاروں کو معطل کرنے کے ساتھ سخت محکمانہ سزائیں دی گئیں جبکہ بعض کو کلوز لائن بھی کیا گیا۔ دیگر کرپٹ افسران و اہلکاروں کے خلاف خفیہ رپورٹس کی بنیاد پر مزید کارروائیاں متوقع ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب نے انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی برانچ کو کرپشن کے معاملات پر بروقت کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ، جبکہ اینٹی کرپشن کی جانب سے بھی کرپٹ ملازمین کے خلاف مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments