دوماہ میں 1886نئے فلٹریشن پلانٹس فعال کرنیکافیصلہ

دوماہ میں 1886نئے فلٹریشن پلانٹس فعال کرنیکافیصلہ

اگلے سال مزید 2ہزار نئے پلانٹس شامل کیے جائیں گے :اجلاس میں بریفنگ

لاہور (این این آئی)وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت صاف پانی اتھارٹی کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پنجاب بھر میں شہریوں کو صاف اور صحت بخش پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے جاری اقدامات اور نئے فلٹریشن پلانٹس کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر آئندہ دو ماہ میں پنجاب بھر میں 1886 نئے فلٹریشن پلانٹس فعال کیے جائیں گے ۔ راولپنڈی ڈویژن میں 1082 جبکہ جنوبی پنجاب میں 800 نئے واٹر فلٹریشن پلانٹس مکمل فعال کیے جائیں گے ۔ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ لاہور کے 650 پرانے فلٹریشن پلانٹس کے فساڈ کو بہتر کر دیا گیا ہے ۔ پرانے فلٹریشن پلانٹس کی بحالی اور تزئین و آرائش سے شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی ممکن ہوگی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ اگلے سال دیگر اضلاع میں مزید 2 ہزار نئے فلٹریشن پلانٹس شامل کیے جائیں گے جبکہ شمالی پنجاب میں صاف پانی کی دستیابی کیلئے متبادل اقدامات بھی جاری ہیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ جنوبی پنجاب کے چار اضلاع میں شہریوں کو روزانہ 2500 صاف پانی کی بوتلیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ راولپنڈی ڈویژن میں نئے فلٹریشن پلانٹس کی تکمیل سے پانی کی کمی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...