واسا:نئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز کی فراہمی بند

واسا:نئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز کی فراہمی بند

سیوریج، واٹر سپلائی اور گلیوں کی تعمیر کے متعدد نئے منصوبے بھی رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں شامل ہونے کے باوجود عملی مرحلے میں داخل نہ ہوسکےلاہور ڈویلپمنٹ پروگرام فیز تھری پر بھی رواں مالی سال کام شروع نہ کرنے کا فیصلہ ،غیر ملکی معاونت سے مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبے بھی متاثر ہونے کا خدشہ

لاہور ( سٹاف رپورٹر سے )لاہور میں واسا کے ترقیاتی پروگرام کو مالی وسائل کی کمی کا سامنا،پنجاب حکومت کی جانب سے واسا لاہور کے نئے ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز کی فراہمی روک دی گئی۔ ذرائع کے مطابق مالی سال 2026-27 کے دوران واسا لاہور میں کوئی نیا میگا ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں ہوسکا،سیوریج، واٹر سپلائی اور گلیوں کی تعمیر کے متعدد نئے منصوبے بھی رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں شامل ہونے کے باوجود عملی مرحلے میں داخل نہ ہوسکے ۔لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام فیز تھری پر بھی رواں مالی سال کام شروع نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،جبکہ شہر میں مزید زیرزمین واٹر ٹینکس کی تعمیر کا منصوبہ بھی فی الحال روک دیا گیا ہے ۔واسا کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں سیوریج نظام کی بہتری کے لیے تجویز کردہ اہم منصوبے بھی مؤخر کردیئے گئے ،گلبرگ، جوہر ٹاؤن اور ٹھوکر نیاز بیگ میں مجوزہ ٹرنک سیور منصوبوں پر رواں مالی سال پیش رفت نہیں ہوسکے گی۔دوسری جانب غیر ملکی معاونت سے مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبے بھی مالی دباؤ سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے ،فارن فنڈڈ منصوبوں کے لیے مطلوبہ مالی وسائل بروقت دستیاب نہ ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔واسا لاہور کے نئے ترقیاتی منصوبوں کو اب حکومتی فنڈز کی فراہمی سے مشروط قرار دیا گیا ہے ،اضافی فنڈز دستیاب ہونے کی صورت میں زیر التوا منصوبوں پر پیش رفت ممکن ہوگی۔مالی وسائل کی محدود دستیابی کے باعث رواں مالی سال واسا لاہور کا ترقیاتی پروگرام محدود رہنے کا امکان ہے ،جس کے نتیجے میں شہر میں نئے سیوریج، واٹر سپلائی اور دیگر بنیادی شہری سہولیات کے کئی منصوبے فی الحال انتظار کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...