پوسٹ گریجوایٹ اینٹرنس ٹیسٹ کیلئے ایڈوائزری کمیٹی تشکیل
لاہور (ہیلتھ رپورٹر) حکومت پنجاب نے پوسٹ گریجوایٹ اینٹرنس ٹیسٹ کے لیے ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دے دی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈوائزری کمیٹی پوسٹ گریجویٹ ایڈوائزری کمیٹی کے 10 ستمبر 2026 کو ہونے والے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی روشنی میں تشکیل دی گئی ہے ۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کو کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا ، جبکہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہور، فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی فیصل آباد، راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی راولپنڈی اور نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلرز کمیٹی کے ممبران ہوں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments