محکمہ اوقاف کا 32 نئی بھرتیوں کافیصلہ

محکمہ اوقاف کا 32 نئی بھرتیوں کافیصلہ

لاہور (سیاسی نمائندہ) محکمہ اوقاف پنجاب نے داتا دربار ہسپتال اور انجینئرنگ ونگ میں مجموعی طور پر 32نئی بھرتیوں کا فیصلہ کرلیا۔

داتا دربار ہسپتال میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی21 نشستوں جبکہ انجینئرنگ ونگ میں 11نشستوں پر پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتیاں کی جائیں گی۔ محکمہ اوقاف کے مطابق انجینئرنگ ونگ کی 11نشستوں میں 2ایکسین، ایک ایس ڈی او/آرکیٹیکٹ اور سب انجینئرز کی نشستیں شامل ہیں ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ داتا دربار ہسپتال میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کمی کو دور کرنا ضروری ہے ، اسی مقصد کیلئے نئی بھرتیاں کی جائیں گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...