سرکاری نرخ نظر انداز،ایل پی جی 460روپے کلو تک فروخت
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) ایل پی جی کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ جاری ہے ، شہر بھر میں اوگرا ریٹ پر ایل پی جی دستیاب نہیں،اوگرا اور دیگر ادارے ایل پی جی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں۔
لاہور سمیت پنجاب بھر میں اوگرا نے رواں ماہ ایل پی جی کی فی کلو قیمت 258 روپے 65پیسے مقرر کی تھی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں 420 سے 460 روپے فی کلو تک فروخت کی جارہی ہے ، دکانیں بند ہونے کا جواز بنا کر مختلف علاقوں میں ایل پی جی بلیک میں فروخت کی جارہی ہے ،ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کی جانب سے ایل پی جی کی غیر قانونی دکانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے ،شہریوں کے مطابق کریک ڈاون کے باعث شہر میں زیادہ تر دکانیں بند کردی گئی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments