پنجاب یونیورسٹی کے انتظامی اور مالی معاملات پر صدر کا نوٹس
تحقیقات کیلئے کیس چیئرمین ایچ ای سی اور چیف سیکرٹری پنجاب کو بھجوادیاگیا
لاہور(خبر نگار)پنجاب یونیورسٹی کے انتظامی اور مالی معاملات پر صدر پاکستان نے نوٹس لے لیا۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی درخواست پر ایوانِ صدر نے پنجاب یونیورسٹی کے معاملات کی تحقیقات کے لیے کیس چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن اور چیف سیکرٹری پنجاب کو بھجوا دیا۔ دونوں اعلیٰ حکام کو الزامات اور اٹھائے گئے نکات کا جائزہ لے کر مکمل اور شفاف انکوائری کی ہدایت کردی گئی۔ انکوائری کے بعد رپورٹ صدر پاکستان اور متعلقہ حکام کو پیش کی جائے گی، جبکہ تحقیقات کا عمل اعلیٰ حکام کی نگرانی میں آگے بڑھایا جائے گا۔ سربراہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی اصغر اقبال کا کہنا ہے کہ مقصد کسی فرد یا ادارے کو نشانہ بنانا نہیں، بلکہ پنجاب یونیورسٹی کے معاملات میں شفافیت اور ادارہ جاتی احتساب یقینی بنانا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments