مرکزی مسلم لیگ کے مکہ پر ڈرون حملوں کیخلاف مظاہرے
حرمین شریفین کا تحفظ امتِ مسلمہ کی مشترکہ ذمہ داری:خالدسندھو ودیگر کاخطاب
لاہور(سیاسی نمائندہ)مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام حوثی باغیوں کے مکہ مکرمہ پر ڈرون حملوں کے خلاف ملک گیرمختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے ،لاہور،اسلام آباد ،کراچی، گوجرانوالہ، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ،فیصل آباد ،سیالکوٹ،حیدر آباد ،حافظ آباد ،بہاولپور ،سکھر ،میاں چنوں و دیگر شہروں میں احتجاجی مظاہروں میں بڑی تعداد میں شہری شریک ہوئے ،صدر مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ جمعہ کو بھی ملک گیر احتجاج کیا جائے گا،لاہور میں پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے سے صدر مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو،نائب صدر حافظ طلحہ سعید، علامہ ابتسام الٰہی ظہیر، حمید الحسن گجر،انجینئر عادل خلیق و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین کا تحفظ امتِ مسلمہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے ، شیخوپورہ میں مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام تحفظ حرمین شریفین ریلی سے مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو، نائب صدر حافظ طلحہ سعید و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حرمین الشریفین ہماری عقیدتوں کا مرکزی،بیت اللہ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والے کا انجام ابرہہ جیسا ہوگا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments