خواتین کاتحفظ ،اوورہیڈ برجز کوسیفٹی سسٹم سے لیس کرنیکا آغاز

خواتین کاتحفظ ،اوورہیڈ برجز کوسیفٹی سسٹم سے لیس کرنیکا آغاز

لاہور(کرائم رپورٹر)وزیراعلیٰ مریم نوازکی ہدایت پر خواتین اور طالبات کے تحفظ کیلئے لاہور کے اوورہیڈ برجز کو جدید سیفٹی سسٹم سے۔۔۔

 لیس کرنے کا آغاز، پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے اوورہیڈ برجز پر ایمرجنسی پینک بٹنز اور کیمروں کی تنصیب شروع کر دی ۔ پہلے مرحلے میں لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی اور کنیئرڈ کالج کے اوورہیڈ برجز پر ایمرجنسی پینک بٹنز نصب کیے گئے ہیں، دوسرے مرحلے میں شہرکے دیگر اہم اوورہیڈ برجز پر بھی پینک بٹنز اور کیمرے لگائے جائینگے ۔ترجمان نے بتایا کہ کسی بھی ہراسانی یا ہنگامی صورتحال میں طالبات اور خواتین پینک بٹن دبا کر براہِ راست سیف سٹی کنٹرول روم سے رابطہ کرکے مددلے سکیں گی۔ کنٹرول روم سے صورتحال کا فوری جائزہ لے کر ضرورت کے مطابق متعلقہ پولیس ٹیم کو مدد کیلئے روانہ کیا جا سکے گا۔پینک بٹنز اور کیمروں کی تنصیب سے اوورہیڈ برجز کی لائیو مانیٹرنگ اور مؤثر نگرانی بھی ممکن ہوگی، جبکہ خواتین اور طالبات کو ہنگامی صورتحال میں فوری پولیس معاونت کی فراہمی میں مدد ملے گی۔ترجمان سیف سٹیز کا کہنا ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات کی روک تھام کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال کیا جا رہا ہے ، لاہور کے دیگر اوورہیڈ برجز کو بھی مرحلہ وار سیف سٹی سسٹم سے منسلک کیا جائے گا۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی خواتین سمیت تمام شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...