15ماہ میں سزائے موت، عمر قید کیخلاف945کیسزکے فیصلے
لاہور (کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی عدالتی و کیس مینجمنٹ اصلاحات کے ثمرات سامنے آنے لگے۔
پرنسپل سیٹ اور علاقائی بینچز میں گزشتہ15 ماہ میں سزائے موت اور عمر قید کیخلاف سالہا سال سے زیر التوا897 کیسز کے فیصلے کر دیئے گئے۔ اسی عرصہ کے دوران انسدادِ دہشتگردی، انسدادِ منشیات، اینٹی ریپ ایکٹ اور دیگر سنگین دفعات کے تحت سزائے موت و عمر قید کیخلاف دائر 48 سزائے موت کے بھی فیصلے کئے گئے۔وکلا نے چیف جسٹس کی کارکردگی کو سراہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments