جامعہ پنجاب میں بدعنوانی،ریکوری نہ ہونے پر اظہارِ برہمی

جامعہ پنجاب میں بدعنوانی،ریکوری نہ ہونے پر اظہارِ برہمی

پی اے سی کااجلاس ، 50دن میں ریکوری کرکے بینک میں جمع کرانے کا حکم

لاہور(سیاسی نمائندہ)پنجاب اسمبلی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کا اجلاس چیئرمین کمیٹی افتخار حسین چھچھر کی زیر صدارت ہوا، ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مالی سال 2022-23کے آڈٹ پیراز زیر بحث آئے ۔ پی اے سی نے پنجاب یونیورسٹی میں مالی بدعنوانی کے ذمہ دار عناصر سے ریکوری نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔کمیٹی نے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کو مخاطب کرتے کہا افسوس کی بات ہے کہ آپ پی اے سی جیسے فورم کو سنجیدہ نہیں لے رہے ۔ کمیٹی رکن یاور زمان نے کہا آپ لوگوں کی نااہلی سے محسن نقوی کہتے ہیں کہ سسٹم کولیپس کرگیا۔ ہماری وجہ سے سسٹم کولیپس نہیں ہوا بلکہ آپکی نااہلی سے ہوا ۔اجلاس میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی نے کہا پہلے بھی ریکوری کرکے بینک میں جمع کروائی ، 30 دن کی مہلت دیں، یہ ریکوری بھی کرا دینگے ۔ کمیٹی نے پنجاب یونیورسٹی میں ہسٹری ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر کی غیر قانونی بھرتی معاملے پر بھی جواب طلب کرلیا۔کمیٹی نے تمام ریکوری 50 دن میں کرکے بینک میں جمع کرانے کا حکم دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...