شہرمیں کورونا کے مختلف ویرینٹس کی گردش جاری،3ہزار مریض رپورٹ
لاہور (ہیلتھ رپورٹر )لاہور میں کورونا کے مختلف ویرینٹس، انفلوئنزا اور فلو وائرس کی گردش جاری ہے ۔
سموگ کے باعث اکثر شہری فلو اور چیسٹ انفیکشن میں مبتلا ہونے لگے ۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران شہر کے 6 بڑے سرکاری ہسپتالوں میں 3 ہزار سے زائد مریض فلو جیسی علامات کے ساتھ رپورٹ ہوئے ۔ میو ہسپتال میں 900 سے زائد، جناح ہسپتال میں 700 اور سروسز ہسپتال میں 650 سے زائد مریض رپورٹ ہوئے۔ڈین انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ پروفیسر سائرہ افضل و دیگر طبی ماہرین نے ہدایت کی ہے کہ بزرگ شہری، حاملہ خواتین خصوصی احتیاط برتیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments