ایکسپو سینٹر میں پولٹری نمائش ،صوبائی وزیر کاسٹالز کامعائنہ
حکومت پولٹری فیڈ نرخوں میں کمی، سویا بین کی کاشت کیلئے اقدامات کر رہی:شافع حسین
لاہور (کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین نے ایکسپو سینٹر جوہر ٹاؤن میں 26ویں انٹرنیشنل پولٹری نمائش کا افتتاح کیا۔ پولٹری سیکٹر سے وابستہ مقامی کمپنیوں کے علاوہ 26انٹرنیشنل کمپنیاں بھی سٹالز پر اپنی مصنوعات کی نمائش کررہی ہیں۔صوبائی وزیر نے چیئرمین پولٹری ایسوسی ایشن کے ہمراہ سٹالز کا معائنہ کیا ،نمائش کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد دی اور میڈیا سے گفتگو کرتے کہاکہ حکومت پولٹری فیڈ کی قیمتوں میں کمی اور سویا بین کی کاشت کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہی ہے ۔ صوبائی وزیر نے کہا پاوور لومز کی بحالی کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔صنعت کا پہیہ کسی صورت رکنے نہیں دینگے ۔ملک اسوقت لانگ مارچ اور احتجاج کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments