موٹر کاروں کے فٹنس سرٹیفکیٹ کی شرط میں نرمی

موٹر کاروں کے فٹنس  سرٹیفکیٹ کی شرط میں نرمی

لاہور(سٹاف رپورٹر سے )محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ اور پنجاب پروونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے موٹر کاروں کے فٹنس سرٹیفکیٹ سے متعلق اہم نوٹیفکیشن جاری کر دیاجسکے تحت صوبائی موٹر وہیکل آرڈیننس 1965میں ترمیم کی گئی ہے۔

موٹر کاروں کیلئے فٹنس سرٹیفکیٹ کی شرط میں نرمی کی گئی ہے ۔نئے قواعد کے مطابق ہزار سی سی تک کی موٹر کار کو تیاری تاریخ سے 5سال،ہزار سے دو ہزار سی سی تک گاڑیوں کو تیاری تاریخ سے 6 سال اور دو ہزار سی سی سے زائد والی کاروں کو تیاری تاریخ سے 7سال تک فٹنس سرٹیفکیٹ سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...