سڑک دھنسنے کے واقعات پرسیوریج لائنزکی تعمیرومرمت کاریکارڈ طلب
لاہور(شیخ زین العابدین )خیابانِ فردوسی جوہر ٹاؤن میں نئی سیوریج لائن کی تعمیر کے بعد سڑک دھنسنے کے واقعات پر واسا پنجاب نے حقائق سامنے لانے کا فیصلہ کر لیا۔
واسا لاہور سے دورو ز میں نئی اور سابقہ سیوریج لائنوں سمیت تعمیر، ٹیسٹنگ، نگرانی اور مرمت کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا گیا۔دستاویزات کے مطابق شکایات کی تفصیلات بھی طلب، ریکارڈ کی جانچ کے بعد نئی سیوریج لائن کے ساتھ زمین دھنسنے کے واقعات کی وجوہات اور ذمہ داری کا تعین کیا جائیگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments