آن لائن جعلی کمپنیوں کے آئی پی ایڈریسز بلاک کرنیکا فیصلہ
فراڈ میں ملوث کمپنیوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی:ڈی جی انفورسمنٹ
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے)ڈائریکٹر جنرل انفورسمنٹ عمران قریشی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔آن لائن خریداری کے طریقہ کار میں مجوزہ تبدیلیوں، جعلی کمپنیوں اورصارفین کو آن لائن فراڈ سے محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات پر غور کیا گیا۔ ڈی جی انفورسمنٹ نے کہا آن لائن پروڈکٹس کی خریداری اور ادائیگی طریقہ کار کو مزید شفاف بنایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو دھوکہ سے تحفظ فراہم کیا جا سکے ۔اجلاس میں جعلی کمپنیوں اور آن لائن فراڈ روکنے کیلئے ایسی کمپنیوں کے آئی پی ایڈریسز کو پنجاب کی حدود تک بلاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ڈی جی نے کہا آن لائن فراڈ میں ملوث کمپنیوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments