نئے اے ڈی سیز ، ایڈیشنل اے سیز دفاتر کیلئے گرانٹ جاری

 نئے اے ڈی سیز ، ایڈیشنل اے سیز دفاتر کیلئے گرانٹ جاری

38 اضلاع کو 96 کروڑ 30 لاکھ فراہم، صرف مقررہ مقاصد کیلئے استعمال ہونگے

لاہور (عمران اکبر )پنجاب حکومت نے 38 اضلاع میںنئے قائم کیے گئے اے ڈی سیز اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز دفاتر کیلئے 96 کروڑ 30 لاکھ روپے کی ٹرانزیشن گرانٹ جاری کر دی ۔لاہور سمیت 9 اضلاع کو فی ضلع 3 کروڑ 10 لاکھ ،مری، خانیوال، وہاڑی، مظفرگڑھ، اوکاڑہ، گجرات، ٹوبہ ٹیک سنگھ، اٹک، جہلم، سیالکوٹ اور قصور سمیت 15 اضلاع کو فی ضلع 2 کروڑ 60 لاکھ ،شیخوپورہ، جھنگ، رحیم یار خان اور بہاولنگر کو بھی فی ضلع 2 کروڑ 60 لاکھ ،لودھراں، حافظ آباد، نارووال، بھکر، چنیوٹ، میانوالی، راجن پور، ننکانہ صاحب، لیہ، پاکپتن، چکوال، خوشاب اور کوٹ ادو کیلئے فی ضلع 2 کروڑ 10 لاکھ جاری کئے گئے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فنڈز نئے اے ڈی سی اور اے اے سی دفاتر کے قیام، دفاتر و رہائش کے کرایے ، فرنیچر اور آئی ٹی آلات خریداری پر خرچ ہونگے ۔ حکومت نے واضح کر دیاکہ جاری فنڈز صرف مقررہ مقاصد کیلئے استعمال کیے جائینگے جاری گرانٹ موجودہ مالی سال 2026-27 کے دوران استعمال کی جائیگی ، گرانٹ نیشنل بینک کی متعلقہ ضلعی مین برانچز کے ذریعے جاری ہوگی ، محکمہ خزانہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو فنڈز کے استعمال بارے ضروری ہدایات جاری کر دیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...