بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ میں پاکستانی مصنوعات کی بھرپور پذیرائی

بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ میں پاکستانی مصنوعات کی بھرپور پذیرائی

لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستانی کاسمیٹکس اور پرسنل کیئر مصنوعات نے دبئی میں منعقد ہ 3 روزہ بین الاقوامی نمائش بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ میں خریداروں، صنعت سے وابستہ ماہرین اور بین الاقوامی کاروباری نمائندگان کی بھرپور توجہ حاصل کی۔

 جس سے عالمی منڈی میں پاکستانی کاسمیٹکس صنعت کے بڑھتے برآمدی امکانات اجاگر ہوئے ۔نمائش میں پاکستانی مصنوعات کو زبردست پذیرائی ملی۔ پاکستان کے قونصل جنرل دبئی حسین محمد نے پاکستان پویلین کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کونسلر علی زیب خان، کونسلرہارون چودھری، سابق چیئرمین  کاسمیٹکس اینڈ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن ڈاکٹر وسیم سرور اور دیگر پاکستانی کاروباری نمائندگان موجود تھے ۔ اس موقع پر قونصل جنرل نے کہا پاکستان کے بیوٹی اور پرسنل کیئر سیکٹر، بالخصوص بیوٹی انسٹرومنٹس، سکن کیئر، ہیئر کیئر اور کاسمیٹکس کے شعبوں میں برآمدات بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں ۔ انہوں نے نمائش میں شریک پاکستانی کمپنیوں عرب امارات کی تیزی سے ترقی کرتی بیوٹی اور کاسمیٹکس مارکیٹ میں موجود مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...