خواتین باخبر رہیں ہر گلٹی کینسر نہیں ہوتی طبی معائنہ لازم:ڈاکٹر جودت سلیم
لاہور (سٹاف رپورٹر)پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر جودت سلیم نے کہا ہے کہ چھاتی کا سرطان خواتین کی صحت کیلئے سنگین چیلنج ہے ،
تاہم بروقت تشخیص اور مناسب علاج سے صحتیابی کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔خواتین معاشرتی جھجھک، خوف اور غفلت کو اپنی صحت کی راہ میں رکاوٹ نہ بننے دیں، خواتین کو اپنی صحت کے بارے میں باخبر رہیں ،ہرگلٹی کینسر نہیں ہوتی ،طبی معائنہ لازم بنانے اور باقاعدہ طبی معائنے کی حوصلہ افزائی کیلئے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں۔وہ کائنی یونٹ ون کے زیر اہتمام لاہور جنرل ہسپتال میں بریسٹ کینسر سے بچاؤپر آگاہی واک سے خطاب کررہے تھے جس میں وائس پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر شاہد، ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین، پروفیسر توصیف فاطمہ، پروفیسر آف گائنی ڈاکٹر آمنہ احسن چیمہ، پروفیسر آسیہ خانم، ڈاکٹر سائرہ ذیشان، فیکلٹی ممبران، ینگ ڈاکٹرز اور نرسنگ سٹاف نے بھرپور شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments