دہشتگردی کیخلاف فوج کی قربانیاں جھٹلائی نہیں جاسکتیں:وزرا

 دہشتگردی کیخلاف فوج کی قربانیاں جھٹلائی نہیں جاسکتیں:وزرا

فضل الرحمان کے شہدا بارے بیان کی مذمت،بے حرمتی قبول نہیں:سکندر حیات پی ٹی آئی دور میں صوبے میں دہشت گردی نے سر اٹھایا:سلمیٰ بٹ، پریس کانفرنس

لاہور(سٹاف رپورٹر)وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے شہدا سے متعلق بیان کی مذمت کرتے ہیں، اقتدار میں حصہ نہ ملنے پر وہ ملکی سالمیت پر حملہ آور ہیں، شہدا کی بے حرمتی برداشت نہیں کریں گے ۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا سکندر حیات نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام پوچھ رہے ہیں کہ آپ نے ان کے لیے کیا کیا؟ آپ کا کام مشکل وقت میں قوم کو متحد کرنا ہے ، شہدا اور آئین پر حملے بند کریں۔اس موقع پر صوبائی وزیر سلمیٰ بٹ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں صوبے میں دہشت گردی نے سر اٹھایا۔ خیبر پختونخوا کے 26 اضلاع دہشت گردی کی وجہ سے ہائی الرٹ پر ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف افواج پاکستان کی قربانیوں کو جھٹلایا نہیں جاسکتا۔ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے سب کو کردارادا کرنا ہوگا، بے امنی کی فضا کو امن میں بدلنا ریاست کا فرض ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...