دوپروفیسر ز کی بلاجواز معطلی واپس لی جائے :جامعہ پنجاب اکیڈمک سٹاف
لاہور(سٹاف رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کی مجلسِ عاملہ نے ہنگامی اجلاس میں متفقہ قرارداد منظور کرلی کہ پروفیسر ڈاکٹر کامران عابد اور پروفیسر ڈاکٹر اظہر نعیم کوبلاجواز معطل کیا گیا ۔
مجلسِ عاملہ کے مطابق دونوں پروفیسرز کی 2014ء میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر تقرریوں سے متعلق معاملہ پہلے ہی عدالتی طور پر زیرِ بحث آ کر طے ہو چکا ہے اور اس حوالے سے عدالت 2021ء میں ان کے حق میں تفصیلی فیصلہ بھی دے چکی ہے ۔ مذکورہ فیصلہ پنجاب یونیورسٹی کے ریکارڈ کا حصہ ہے ۔ مزید برآں دونوں پروفیسرز سات سال قبل نئے اشتہار کے تحت میرٹ پر پروفیسر کے عہدوں پر منتخب ہو چکے ہیں۔ مجلسِ عاملہ وائس چانسلر کے اس اقدام کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر کامران عابد اور پروفیسر ڈاکٹر اظہر نعیم کی معطلی کے احکامات فی الفور واپس لیے جائیں، انہیں فوری فرائضِ منصبی انجام دینے کی اجازت اوردفاتر و سرکاری ای میل اکاؤنٹس تک رسائی بحال کی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments