ٹریفک دباؤ میں کمی اور چوکنگ پوائنٹس کی بہتری کا منصوبہ تاخیر کا شکار
لاہور( سٹاف رپورٹر سے )لاہور میں ٹریفک کے دباؤ میں کمی اور چوکنگ پوائنٹس کی بہتری کا منصوبہ فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث تاخیر کا شکار ہو گیا۔
مجوزہ منصوبے میں گلبرگ کے لاہور سنٹر، سنٹر پوائنٹ اور سیون اپ فلائی اوور انٹرسیکشنز کی اپ گریڈیشن شامل تھی، جبکہ کیمپس پل اور بھیکھے وال موڑ کو بھی نئے سرے سے ڈیزائن کرنے کی تجاویز دی گئی تھیں۔کالج روڈ، مولانا شوکت علی روڈ، جیون ہانا یوٹرن، واسا کٹ اور کلمہ چوک انٹرسیکشن کی ری ڈیزائننگ بھی منظور نہ ہو سکی۔ ریگل چوک، صفانوالا چوک اور میکلوڈ روڈ کی بہتری جبکہ گڑھی شاہو، کینٹ، انارکلی یوٹرن اور لوئر مال جنکشن کی ری ماڈلنگ تاخیر کا شکار ہو گئی۔ٹاؤن شپ ورکشاپ چوک اور کاہنہ کے دو مقامات کو بھی ری ماڈلنگ کیلئے منتخب کیا گیا تھا۔شہر کے مختلف انٹرسیکشنز کی اپ گریڈیشن اور ری ماڈلنگ پر 32 کروڑ 12 لاکھ 57 ہزار لاگت کا تخمینہ لگایا گیا تھا تاہم پنجاب فنڈز جاری نہ ہونے پربیشتر مجوزہ کام مؤخر کر دئیے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments