غریب کے حق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کا احتساب کا وقت آگیا :جاوید قصوری
لاہور(سیاسی نمائندہ)امیر جماعت اسلامی پنجاب جاوید قصوری نے لاہور میں خواتین کیخلاف جرائم میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے کہا ہے کہ خواتین کے تحفظ کے حکومتی دعوے عملی اقدامات کے بغیر بے معنی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب خواتین کو اپنی ریڈ لائن قرار دیتی ہیں لیکن زمینی حقائق خواتین کے عدم تحفظ کی سنگین صورتحال پیش کر رہے ہیں۔ جماعت اسلامی ہر ظلم و استحصال کیخلاف آواز بلند کرتی رہے گی۔ جاوید قصوری نے مزید کہا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 24 ارب روپے کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف انتہائی قابل مذمت ہے ۔ غریب عوام کے نام پر جاری فنڈز میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں حکمرانوں کی نااہلی، ناقص نگرانی اور سرکاری افسروں کی مبینہ بدعنوانی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ غریب کے حق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کا احتساب کرنے کا وقت آگیا ہے ، قومی خزانے کو لوٹنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کرنا چاہیے ۔ عوام کرپٹ نظام کے خاتمے کیلئے ہمار اساتھ دیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments