چھانگا مانگا ریلوے پھاٹک عرصہ دراز سے بند، شہر دو حصوں میں تقسیم
چھانگامانگا(نامہ نگار)چھانگا مانگا ریلوے پھاٹک کی طویل بندش کے باعث شہر کے دونوں حصوں کے درمیان آمدورفت متاثر ہے ۔
شہر کے ایک جانب گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج، بوائز ہائی سکول، تھانہ چھانگا مانگا، ڈاکخانہ اور محکمہ جنگلات کے دفاتر واقع ہیں، جبکہ دوسری جانب شہر کی تقریباً 90 فیصد آبادی رہائش پذیر ہے ۔پھاٹک بند ہونے کی وجہ سے شہریوں، طلبہ و طالبات اور سرکاری دفاتر میں آنے جانے والے افراد، بالخصوص طالبات اور طلبہ کو تعلیمی اداروں تک پہنچنے دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments