جنرل ہسپتال میں مریضوں ، عملے کیلئے تمام 10لفٹس مکمل بحال

 جنرل ہسپتال میں مریضوں ، عملے  کیلئے تمام 10لفٹس مکمل بحال

لاہور(اے پی پی)لاہور جنرل ہسپتال میں ہزاروں مریضوں، لواحقین اور طبی عملے کی سہولت کیلئے تمام 10 لفٹس مکمل بحال کرکے فعال کر دی گئیں۔

لفٹس بحالی و مرمت کا جامع منصوبہ 27 کروڑ سے مکمل کیا گیا ہے ،کئی دہائیوں پرانے انفراسٹرکچر کے باعث درپیش دیرینہ مسائل حل کر دیئے گئے ہیں۔ ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر فریاد نے او پی ڈی بلڈنگ میں چھ، ایمرجنسی بلاک میں دو اورآئی سی یووارڈ اور آپریشن تھیٹرز کیلئے مخصوص لفٹ مکمل بحال کر دی گئی ہے جبکہ فیز ون میں مریضوں کیلئے ایک لفٹ پہلے ہی فعال تھی۔ اس طرح ہسپتال کی تمام 10 لفٹس اب مکمل کام کر رہی ہیں جس سے مختلف شعبہ جات کے درمیان آمدورفت آسان ہوگئی ہے ۔لفٹس بحالی سے بزرگ مریضوں، خواتین، بچوں اور تشویشناک حالت والے مریضوں کو فوری ریلیف ملے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...