لاہورکے مختلف علاقوں میں آج 5سے 7گھنٹے بجلی بند رہے گی
لاہور(آئی این پی)لیسکونے نے تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کیلئے لاہورکے مختلف علاقوں میں آج (پیر)کو5 سے 7گھنٹے تک بجلی کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان کردیا ۔
بجلی صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک بند رہے گی، بعض علاقوں میں شٹ ڈاؤن کا دورانیہ 7گھنٹے ہوسکتا ہے ۔ تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کیلئے بجلی بندش کا سلسلہ رمضان المبارک سے قبل تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔ اس دوران گرڈ سٹیشنز اور 11 کے وی فیڈرز بند کیے جائینگے ۔ بجلی کی لائنوں سے ٹکرانے والے درختوں کی کٹائی اور سسٹم کی اپ گریڈیشن کا کام بھی کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق لیسکو کے مختلف سرکلز نے تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کیلئے درکار سامان کیلئے شعبہ میٹریل مینجمنٹ کو ڈیمانڈ بھجوا رکھی ہے تاہم طلب کے مطابق تمام دفاتر کو تاحال مطلوبہ سامان فراہم نہیں کیا جاسکا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments