وفاق المدارس الشیعہ کے زیراہتمام سالانہ ضمنی امتحانات آج سے شروع

وفاق المدارس الشیعہ کے زیراہتمام  سالانہ ضمنی امتحانات آج سے شروع

لاہور(سیاسی نمائندہ)وفاق المدارس الشیعہ کے زیراہتمام سالانہ ضمنی امتحانات آج سے شروع ہورہے ہیں جو29 اکتوبر تک جاری رہیں گے ۔

ملک بھر میں قائم 65 امتحانی مراکز میں ملحقہ مدارس کے ہزاروں امیدوار طلباوطالبات امتحا ن دینگے ۔ ڈیٹ شیٹ کے مطابق الثانویہ العامہ (میٹرک)، الثانویۃ الخاصہ(ایف اے )،الشہادۃ العالیہ (بی اے )اور الشہادۃ العالمیہ (ایم اے ) کے روزانہ دو پیپر ہونگے ، ہر پیپر تین گھنٹے کا ہوگا۔امتحانات صبح 9 سے 12 بجے ، دوپہر2 سے شام 5بجے تک ہونگے ۔ آج قرآن ، تفسیر، حدیث، عقائد، اخلاق، تاریخ، حدیث کے امتحانات ہونگے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...