کم عمر بچوں سے زیادتی واقعات میں 16 فیصد اضافہ
لاہور میں رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران زیادتی کے 670 مقدمات درج
لاہور(این این آئی)لاہور میں کم عمر بچوں کیساتھ زیادتی کے واقعات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران زیادتی کے 670مقدمات درج ہوئے جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں 575 مقدمات رپورٹ ہوئے تھے ۔اعداد و شمار کے مطابق سٹی ڈویژن میں گزشتہ سال 96 مقدمات درج ہوئے جبکہ رواں سال یہ تعداد بڑھ کر 110 ہو گئی۔ کینٹ ڈویژن میں نسبتاًکمی ریکارڈ کی گئی جہاں گزشتہ سال 166 کے مقابلے میں رواں سال 148 مقدمات درج ہوئے ۔سول لائنز ڈویژن میں زیادتی مقدمات کی تعداد 30 سے بڑھ کر 42 ہو گئی جبکہ صدر ڈویژن میں گزشتہ سال 115 کے مقابلے میں رواں سال 142 مقدمات رپورٹ ہوئے ۔ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیاجہاں گزشتہ سال 62 کے مقابلے میں رواں سال مقدمات کی تعداد 110 تک پہنچ گئی۔ اسی طرح ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں گزشتہ سال 106 مقدمات درج ہوئے ،رواں سال یہ تعداد بڑھ کر 118 ہو گئی۔پولیس ریکارڈ کے مطابق لاہور کے بیشتر علاقوں میں کم عمر بچوں سے زیادتی مقدمات میں اضافہ ہوا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments