سرکاری سکولوں کیلئے 11 لاکھ سپارے کم کردیئے گئے
گزشتہ سال کے مقابلے میں 2027 کیلئے صرف 20لاکھ سپارے چھپیں گے
لاہور (آن لائن)محکمہ تعلیم نے درسی کتب کے اخراجات میں کمی لانے کا کریڈٹ لینے کیلئے پہلی سے پانچویں جماعت تک طلبہ کو مفت فراہم کیے جانیوالے قرآنی سپاروں کی تعداد میں 11 لاکھ کی کمی کر دی ۔ تعلیمی سال 2027 کیلئے گزشتہ سال کے 31 لاکھ کے مقابلے میں صرف 20 لاکھ سپارے چھاپے جائینگے ۔ پنجاب کے سرکاری سکولوں میں پہلی سے پانچویں تک قرآن پاک ناظرہ بطور لازمی مضمون نافذ ہے ، جسکے تحت حکومت کی جانب سے طلبہ کو مفت سپارے فراہم کیے جاتے ہیں جنکی اشاعت کا آغاز پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے 2023 میں 79 لاکھ سپارے چھاپ کر کیا تھا تاہم ایک طرف جہاں وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی جانب سے سکولوں میں 25 لاکھ طلبہ کے اضافے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے ، دوسری جانب سپاروں کی تعداد میں مسلسل کمی کی جا رہی ہے جس سے اساتذہ مخیر حضرات سے مدد لینے پر مجبور ہو رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments