سیکرٹری اوقاف کاداتادربارپر ترقیاتی کام کی پیشرفت کا جائزہ

سیکرٹری اوقاف کاداتادربارپر ترقیاتی کام کی پیشرفت کا جائزہ

مزارِ اقدس پر جاری منصوبے میں زائرین کو سہولت اولین ترجیح :ڈاکٹر احسان بھٹہ

لاہور (سیاسی نمائندہ) سیکرٹری/ چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کی روحانی تعلیمات آج بھی معاشرے میں امن، بھائی چارے اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے مشعلِ راہ ہیں جبکہ مزارِ اقدس عقیدت مندوں کے لیے روحانی سکون، اصلاحِ نفس اور فیوض و برکات کا اہم مرکز ہے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار داتا دبار کے دورے پر کیا، نے جاری میگا ترقیاتی منصوبے کی پیشرفت کا جائزہ لیا اور مرکزی مزار سے صحن کی جانب راستہ کھولنے کے انتظامات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح زائرین کو محفوظ، باوقار اور بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے ، اس لیے ترقیاتی منصوبے میں تعمیراتی معیار، زائرین کی آمدورفت میں آسانی اور عبادت و حاضری کے لیے موزوں ماحول کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حضرت داتا گنج بخشؒ جیسے عظیم صوفیاء کرام کی تعلیمات ہمارے معاشرے کے لیے اتحاد، رواداری اور خدمتِ انسانیت کا پیغام رکھتی ہیں اور انکے مزارات کی بہتری اور دیکھ بھال دراصل اس عظیم روحانی ورثے کے تحفظ کی کوشش ہے ۔ اس موقع پر محکمہ مواصلات و تعمیرات (C&W) کے سپرنٹنڈنگ انجینئر عیسیٰ بن معین، ایگزیکٹو انجینئر فہد نوید، سب ڈویژنل افسر زوہیب، نیسپاک کے جنرل منیجر عادل نذیر، ایڈمنسٹریٹر داتا دربار محمد علی خان، ایس ڈی او رانا ذوہیب اور متعلقہ ٹیم نے انہیں جاری تعمیراتی سرگرمیوں، تکنیکی امور اور منصوبے کی پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...